بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار عامر خان کے داماد نے اپنی شادی پر شارٹس اور بنیان کیوں پہنی اس کی دلچسپ وجہ سامنے آ گئی ہے۔
گزشتہ روز عامر خان کی بیٹی ارا خان اور نوپور شیکھرے کی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں اس جوڑی نے شادی کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پر دستخط کیے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر و ویڈیوز میں نوپور شکھیرے کو شارٹس اور بنیان میں دیکھا جاسکتا ہے۔
نوپور شیکھرے اپنے دوستوں کے ہمراہ جاگنگ کرتے ہوئے شادی میں پہنچے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
#NupurShikhare jogs his way to wedding venue and joins his Baaraat pic.twitter.com/g6B4ZVszkP
— Scroll And Play (@scrollandplay) January 3, 2024
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دیکھ کر صارفین کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آخر کیوں نوپور شیکھرے نے شارٹس اور بنیان کا انتخاب کیا جس کی وجہ اب بھارتی میڈیا نے بتا دی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نوپور شیکھرے نے ستمبر 2022 میں، جب پہلی بار ارا خان کو شادی کے لیے پروپوز کیا تھا تو اُس وقت بھی اُنہوں نے شارٹس اور بنیان ہی پہنی ہوئی تھی، اُسی یاد کو تازہ کرنے کے لیے نوپور نے اپنی شادی کے دن بھی اُسی طرز کا لباس زیبِ تن کیا۔
واضح رہے کہ بھارت میں دو مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادی کے لیے خصوصی رجسٹریشن کی جاتی ہے اس کے بعد جوڑے اپنی اپنی روایات کے مطابق شادیاں کرسکتے ہیں۔
View this post on Instagram




















