Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کورونا کا نیا ویرینٹ کتنا خطرناک ہے؟

مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے کیسز سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے لوگ تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبہ سندھ میں کوویڈ کے نئے ویریئنٹ کا اب تک کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ کوویڈ کا نیا ویرئنٹ خطرناک نہیں ہے، نزلہ زکام کھانسی اور سر میں درد اس کی علامات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نئے کوویڈ ویریئنٹ کی صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ ہیں، محکمہ صحت سندھ، پنجاب میں نئے کوویڈ ویرئنٹ ڈے متعلق این سی او سی کی جاری ایڈوائزری کے مطابق الرٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایڈوائزری کے مطابق ائیرپورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے مشتبہ مسافروں کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں اب تک دو مسافروں میں مشتبہ علامات پائی گئی ہیں، ضلع قاسم آباد حیدرآباد کا رہائشی 53 سالہ مسافر گزشتہ روز کولالمپور سے کراچی پہنچا تھا مریض کی مستقل رہائش ضلع سانگھڑ کی ہے جبکہ 60 سالہ دوسرا مسافر ڈی جی خان پنجاب کا رہائشی ہے جو جدہ سے کراچی پہنچا تھا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ دونوں مشتبہ مریضوں کو آر ڈی ٹی پر ٹیسٹ کیا گیا جو پازیٹو آیا دونوں مریضوں کو سختی سے گھر میں کورنٹائن کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔