پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔
ملتان میں اپیلٹ ٹربیونل میں شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی پر دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
اپیلیٹ ٹربیونل کے جج جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے فیصلہ سنا دیا۔
اپیلیٹ ٹربیونل کی جانب سے زین قریشی اور مہر بانو کی اپیلیں منظور کر لی گئیں۔
واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کے این اے 150، 151 اور پی پی 218 اور 219 پر کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی اپیلیں دائر کی گئی تھیں۔
اپیلٹ ٹربیونل نے زین قریشی اورمہربانو قریشی کو پی پی 219 سے الیکشن کی اجازت دے دی۔



















