Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مسلم لیگ ن نے لاہور سے اپنے امیدواروں کی ابتدائی فہرست تیار کرلی

پاکستان مسلم لیگ ن لاہور سے اپنے امیدواروں کی ابتدائی فہرست  تیار کرلی ہے۔

مسلم لیگ ن نے لاہور میں سیٹ ایڈجسمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے کیا ہے جب کہ پارٹی اکثریت نے سیٹ ایڈجسمنٹ کی مخالفت کی تھی۔

ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا این اے 120سے انتخاب لڑنے کا ممکنہ فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ این اے 117 سے مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق ممکنہ امیدوار ہوں گے۔

این اے 118 سے حمزہ شہباز اور این اے 119 سے علی پرویز ملک امیدوار ہوں گے اور حلقہ این اے 120 سے مریم نواز انتخاب لڑیں گی جب کہ شیخ روحیل اصغر این اے 121 سے پارٹی انتخاب لڑیں گے۔

این اے 122 سے خواجہ سعد رفیق اور این اے 123 سے شہباز شریف پارٹی امیدوار ہوں گے جب کہ این اے 124 سے ن لیگ کے رانا مبشر اقبال امیدوار ہوں گے۔

این اے 125 میں افضل کھوکھر اور این اے 126 میں سیف کھوکھر مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے، این اے 127 میں بلاول بھٹو زرداری کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کے عطا تارڑ امیدوار ہوں گے۔

علاوہ ازیں این اے 128 سے حافظ نعمان، این اے 129 سے مہر اشتیاق مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے جب کہ این اے 130 سے پارٹی قائد نواز شریف الیکشن لڑیں گے۔

متعلقہ خبریں