پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ مائرہ خان نے اپنے ناک کی سرجری کئی مرتبہ کروائی ہے جس کے بعد ان کی شکل وصورت ہی تبدیل ہوگئی ہے۔
مائرہ خان طویل عرصے سے ٹی وی ڈراموں میں کام کررہی ہیں ان کے مشہورڈراموں میں بڑی بہو، جنم جلی ،ریاست ،رواج، ان ہتھیلی پر،لاج، نیناں، سسرال کے رنگ انوکھے، رنگیل پور، جیانہ جائے اور مہمان شامل ہیں۔
کم عمری سے ہی مائرہ خان کو اپنی ناک اور ہونٹ ناپسند تھے جس کی وجہ سے اکثر انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا تھا۔
مائرہ خان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار کیا۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے بتایاکہ انہوں نے اب تک 5 مرتبہ ناک کی سرجری کروائی ہے ، جب وہ 19 یا 20 سال کی تھیں تو شوٹنگ کےدوران لوگ ان کی ناک پر تنقید کرتے تھے جس پر انہیں بُرا لگتا تھا اور پھر انہوں نے 2 سے 3 ناک کی سرجری کروائی۔
View this post on Instagram
ناک کی سرجری کے حوالے سے بتاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نیو یارک میں باکسنگ کرنے کے دوران ان کی ناک پھٹ گئی تھی جس کی وجہ سے انہوں نے دوبارہ ناک کی سرجری کروائی۔
اس موقع پر مائرہ خان نے مداحوں کو ناک کی سرجری نہ کروانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمل انتہائی تکلیف دہ ہے۔















