Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عائزہ خان ایک بار پھر ’دلہن‘ بن گئیں

عائزہ خان پاکستان شوبز انڈسٹری کی ایک خوبرو اور نامور اداکارہ ہیں، جو اب کسی تعریف کی محتاج نہیں۔

عائزہ خان نے ٹی وی کے کئی سپر ہٹ ڈراموں میں لازوال کردار ادا کیے ہیں، جو کہ ان کی پہچان بن گئے۔

آج کل وہ ایک نجی ٹی وی کے ڈرامے ’میں‘ میں ایک  مغرور اور امیر لڑکی مبشرہ جعفر کا کردار نبھا رہی ہیں، جس پر سامعین کی جانب سے انہیں ملے جلے ردعمل کا سامنا ہے۔

بلاک بسٹر ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی عائزہ خان ایک بہترین ماڈل بھی ہیں ۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے حالیہ فوٹو شوٹ کی چند تصویریں شیئر کیں، جس میں انہوں نے ایک مشرقی دلہن کا روپ دھار کر سب کو اپنی جانب متوجہ کر لیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

 ان تصویروں میں عائزہ خان کافی خوبصورت لگ رہی ہیں اور ان کا یہ دیسی انداز بھی کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان نے مداحوں سے معافی مانگ لی

اداکارہ عائزہ خان کو انسٹاگرم پر 13 ملین سے زائد افراد فالو کرتے ہیں ، جو اپنی پرکشش شخصیت اور انداز کی وجہ سے بھی سرخیوں میں رہتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

 

 

متعلقہ خبریں