پنجاب میں برفباری سے متعلق زیر گردش خبروں پر محکمہ موسمیات کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ 12 جنوری سے 15 جنوری کی راتیں پاکستان کی 100 سالہ تاریخ کی سرد ترین راتیں اور دن ہو سکتے ہیں۔
مذکورہ تاریخوں کے دوران سعودی عرب کی طرح دن یا رات کو برفباری بھی ہو سکتی ہے۔ جن علاقوں میں برفباری ہو سکتی ہے وہ وسطی پنجاب کے مندرجہ ذیل اضلاع ہیں۔
تاہم اب ان زیر گردش خبروں کی محکمہ موسمیات نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر 12 سے 15 جنوری کے دوران موسم کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ معمول کے مطابق ماہ جنوری سرد ترین مہینہ ہوتا ہے، عوام الناس سے گزارش ہے کہ ان بے بنیاد خبروں کو نظر انداز کریں۔




















