آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیم اب ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نیوزی لینڈ کے مدمقابل آئے گی۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے سخت محنت کررہی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے آکلینڈ میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا جو تین گھنٹے تک جاری رہا۔
📸 Training session clicks 👌#NZvPAK pic.twitter.com/KLDCjS44ms
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 9, 2024
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔
دوسرا میچ 14 جنوری، تیسرا میچ 17 جنوری، چوتھا میچ 19 جنوری اور آخری میچ 21 جنوری کو کھیلا جائے گا۔




















