Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹیسٹ رینکنگ: سابق کپتان بابر اعظم مزید تنزلی کا شکار

حالیہ خراب کارکردگی کے باعث آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں سابق کپتان بابر اعظم  مزید تنزلی کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس میں قومی بلے باز بابر اعظم دو درجے تنزلی کے بعد آٹھویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

نیوزی لینڈ کے اسٹار بلے باز کین ولیمسن پہلی پوزیشن پر براجمان ہوگئے جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ دوسری پوزیشن پر موجود ہیں اور آسٹریلیا کے اسٹیو سمتھ تیسری پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔

بلے بازوں میں ٹاپ ٹین میں بابر اعظم کے علاوہ اور کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

بولرز کی فہرست میں بھارت کے روی چندرن  ایشون پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے پیٹ کمنز موجود ہیں۔

جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

ٹاپ ٹین بولرز میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں