Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے گلے شکوے دور کروادیے

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کے آپس کے گلے شکوے دور کروا دیئے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیرصدارت پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پنجاب بھر سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں پر حتمی مشاورت کی گئی۔

اجلاس کے دوران قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے شیخ روحیل اصغر کو طلب کر لیا۔

سابق رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے جاتی امرہ میں نواز شریف سے ملاقات کی جس میں شہباز شریف، مریم نواز، سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق بھی موجود تھے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کے آپس کے گلے شکوے دور کروا دیے۔ایاز صادق اور روحیل اصغر کے درمیان گلے شکوے دور کروانے میں خواجہ سعد رفیق کا کردار اہم رہا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ کسی بھی رہنما کو ناراض نہیں کیا جائے گا، پارٹی کیلئے سب کی قربانی ہے، سب کو موقع دیں گے۔

شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ نواز شریف میرے قائد ہیں ان سے ملاقات اچھی رہی، قائد نواز شریف جو فیصلہ کریں گے، قبول ہوگا۔

متعلقہ خبریں