Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شریا گھوشال کس پاکستانی فنکار کی بڑی مداح ہیں؟

معروف بھارتی پلے بیک گلوکارہ شریا گھوشال نے اعتراف کیا ہے کہ وہ پاکستان کے ایک معروف گلوکار کی بڑی مداح ہیں۔

حال ہیں میں سوشل سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شریا گھوشال نے خود کو علی ظفر کی سب سے بڑی مداح قرار دیا اور ان کی تعریف بھی کی۔

اس کے ساتھ ساتھ گلوکارہ نے یہ اعلان بھی کیا کہ وہ بہت جلد بالی ووڈ کی ایک فلم کے لئے علی ظفر کا بہت ہی مشہور ہونے والا گانا ’’جھوم‘‘ اپنی آواز میں پیش کرنے کے لئے بہت پرجوش ہیں۔

گلوکارہ نے بتایا کہ وہ ہمیشہ سے ہی علی ظفر کی اور ان کے گانے ’’جھوم‘‘ کی بڑی مداح رہی ہیں اور یہ گانا ان کے دل کے بہت قریب بھی ہے۔

دوسری جانب شریا گھوشال کے ٹوئٹ پر جواب  دیتے ہوئے علی ظفر نے ان کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی ان کی آواز میں اپنے گانے کو دوبارہ سننے کے لئے بھی اپنی خواہش کا اظہار کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ آپ اس گانے کو بہترین انداز میں گائیں گی اور میں یہ کمپوزیشن سننے کے لئے بہت پرجوش ہوں۔

خیال رہے کہ سال 2011 میں علی ظفر نے اپنا تیسرا میوزک البم ‘جھوم’ ریلیز کیا تھا جو بہت مقبول بھی ہوا تھا لیکن اس البم کا ایک گانا ‘جھوم’ نے بےپناہ  مقبولیت حاصل کی تھی۔

علی ظفر کے اس گانے کی مقبولیت آج بھی برقرار ہے اور اسی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال نے بالی ووڈ فلم کے لیے ‘جھوم’ کا ری میک تیار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں