Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں بے پناہ صلاحیت ہے، احسن بختاوری

احسن بختاوری نے کہا ہےکہ پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں بے پناہ صلاحیت ہے۔

تفصیلات کے مطابق فری لانسرز کیلئے ای روزگار سینٹرز کے قیام کے فیصلے پر صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس احسن بختاوری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کا فری لانسرزکی سہولت کیلئے10ہزار ای روزگار سینٹرز کے قیام کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

احسن بختاوری نے کہا کہ پاکستان میں 15لاکھ سے زائد فری لانسرز کام کررہے ہیں جن میں سے بیشتر کو سہولیات میسر نہیں۔ ای روزگار سینٹرز کے قیام سے فری لانسرزکو براہ راست فائدہ اور روزگار کی فراہمی کی راہ ہموار ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیکنالوجی اور ای کامرس پر توجہ دے کر سالانہ اربوں ڈالرز کا زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے جبکہ پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں بے پناہ صلاحیت ہے ،حکومت کو اس شعبے پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔

صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں مہارت دلانے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، آئی ٹی کے شعبے میں انٹرپینورشپ کے فروغ کیلئے حکومت نوجوانوں کو قرضے فراہم کرے، نگران حکومت کے معاشی بہتری کے حوالے سے جاری اقدامات قابل ستائش ہیں۔

متعلقہ خبریں