Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کے اہم رہنما فائرنگ سے جاں بحق

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ خالد کا انتقال ہو گیا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوابی میں  فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ضلعی رہنما شاہ خالد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

2 موٹرسائیکل سواروں نے شاہ خالد کی گاڑی پر فائرنگ کی، واقعے میں ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

قبل ازیں سابق سینیٹر اور ن لیگی رہنما اسلم بلیدی پربھی  نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ  کی گئی۔

اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ ن لیگی رہنما اسلم بلیدی کو 6 گولیاں لگی ہیں، پولیس کا واقعے سے متعلق کہنا ہے کہ لیگی رہنما تربت کے میر عیسیٰ قومی پار ک میں چہل قدمی کر رہے تھے جب انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

گزشتہ روزشمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ کے گاؤں تپی میں بھی فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، فائرنگ سے حلقہ پی کے 104کے آزاد امیدوار سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

متعلقہ خبریں