Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومتِ پاکستان اور سعودی حکومت کے مابین متعدد حج  معاہدات پر دستخط

حکومتِ پاکستان اور سعودی حکومت کے مابین پاکستانی حجاج کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے متعدد حج معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد کی سربراہی میں پاکستانی وفد کے دورہ سعودی عرب کے دوران ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے معاہدات پر دستخط  کیے۔

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں منعقدہ عالمی حج ایکسپو کے موقع پر پاکستانی حکومت اور سعودی حکام کے مابین پاکستانی حجاج کو سہولیات کی فراہمی بارے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہو گئے۔

دستخط کی تقریب میں سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاءالرحمن ، جوائنٹ سیکرٹری حج سجاد یلدرم، قائم دفتر امور حجاج پاکستان  کے ڈائریکٹر ز  ضیاءالرحمن ، فہیم آفریدی  اور ضیغم نواز بھی موجود تھے۔

تقریب کے اختتام پر سعودی حکام نے پاکستانی وفد کو غلافِ کعبہ کا سوینئر پیش کیا۔

اس موقع پر نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ حجاج کرام کو بہتر سہولیات کے فراہمی کیلئے وزارت کے حکام انتھک محنت کر رہے ہیں، آئندہ حج کے دوران منیٰ عرفات میں پہلے سے بہتر جگہ فراہم کی جائے گی، حج 2024  کے دوران عمومی سہولیات گذشتہ سال کی نسبت بہتر ہوں گی۔

متعلقہ خبریں