پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ محمد اسلم نے پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ محمد اسلم نے پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق کے ٹکٹ سے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے اور سیٹ جیت کر ق لیگ کو تحفے میں دیں گے۔
اس موقع پر چوہدری وجاہت حسین کا کہنا تھا این اے 62 سے پینل مکمل ہوگیا ہے، راجہ محمد اسلم کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ چوہدری وجاہت حسین نے پی پی 27 سے راجہ اسلم، پی پی 28 سے نعیم کوٹلہ کو ٹکٹ جاری کردیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ این اے 62 سے مسلم لیگ ن کے خلاف بھرپور الیکشن لڑیں گے، این اے 62 سے چوہدری موسی الہٰی ق لیگ کے امیدوار ہوں گے۔



















