بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ نفرت کی سیاست ختم کرکے نئی سوچ لانا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں 20 لاکھ گھر بنانے کا شروع ہورہا ہے، چاہتے ہیں ایسی حکومت بنے جو انتقام کے بجائے عوام کے مسائل حل کرے۔
انہوں نے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کی سیاست ذاتی دشمنی پر پہنچ گئی ہے، ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست کا مقابلہ کریں گے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو عوام کی جانب دیکھ رہی ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمیداروں کو سزا ملنی چاہیے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خواہش ہے پاکستان کو جدید ریاست بنائیں ، نفرت کی سیاست ختم کرکے نئی سوچ لانا چاہتے ہیں، پاکستان کا پُرامن چہرہ دنیا کے سامنے لائیں گے اور ہم عوام کیلئے ترقی کے راستے کھولیں گے۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ عوام سے وعدہ ہے کہ پیپلزپارٹی کو موقع ملا تو تنخواہ اور آمدنی دگنی کریں گے، 30 لاکھ گھر بنائیں گے، کچی آبادیاں ریگولرائز کریں گے، کسانوں کو مالی مدد اور انشورنس بھی دلائیں گے۔



















