Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا آپ کیلے کے چھلکوں یہ حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں؟

کیلے صحت کے لیے انتہائی مفید ہے، یہ لذیذ پھل آپ باآسانی اور کم قیمت میں خرید سکتے ہیں جس کے اَن گنت اور حیران فوائد ہیں۔

صحت مند غذا کے لیے کیلے بہترین انتخاب ہیں اور عموماً سارا سال دستیاب یہ پھل جنوبی مشرقی ایشیا کے گرم علاقوں میں پر جگہ موجود ہوتا ہے۔

لیکن کیا آپ کیلے کے چھلکوں کے حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔

ٹینک کا پانی صاف

کیلے کے چھلکوں میں بھیگا ہوا پانی ایک دم صاف شفاف اور خالص ہوتا ہے، اس لئے اگر گھر کے ٹینک میں گندگی جمع ہو گئی ہو یا پانی صاف نہ ہو رہا ہو تو یہ کیلے کے چھلکوں کا پانی ٹینک میں ڈال دیں، سارا پانی صاف ہو جائے گا۔

جسم کی چربی کم

وزن کم کرنے کے لئے مختلف قسم کی چائے پیتے رہتے ہیں مگر آج کیلے کی چھلکوں کی چائے بنانا سیکھیں اور 3 ماہ میں جسم کی چربی کو پگھلانے کی خاص ٹپ آپ بھی استعمال کریں۔

یہ پانی جس میں کیلے کے چھلکے بھیگے ہوئے ہیں، اس پانی کو اُبالیں اور ایک چٹکی سونٹھ کا پاؤڈر ڈال کر اس کو دن میں دو مرتبہ روزانہ استعمال کریں۔

جلد کے نشانات صاف

چہرے اور جلد پر ہونے والے نشانات کو ختم کرنے کے لئے کئی کریمیں اور ٹوٹکے استعمال کر چکے ہیں تو اب کیلوں کے چھلکوں کا یہ پانی استعمال کریں۔

وہ پانی جس میں چھلکے بھگوئیں ہوئے ہیں اس میں ایک چمچ سوڈا اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اس کو چہرے پر اس جگہ لگائیں جہاں نشان ہیں اور پھر 15 منٹ کے لئے چھوڑ دیں اس کے بعد آپ روئی کو پانی میں بھگوئیں اور اس سے چہرے کو صاف کریں۔

سکون کی نیند

اس عمل کو رات کے وقت کرنا زیادہ فائدہ مند ہے کیونکہ دن بھر کی تھکان کے بعد جلد کو بھی رات کو سکون چاہیے ہوتا ہے اور اس وقت یہ نمک اور کیلے کا آئرن والا پانی جلد کی ریلیکسیشن کا کام کرتا ہے۔

کیلے میں چونکہ آئرن کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے اس لئے یہ صاف صفائی اچھی طرح کرنے میں کام آتا ہے۔

برتن چمکانے کیلئے بہترین

وہ برتن جن پر جمی میل کچیل ڈیٹرجنٹ سے بھی صاف نہ ہو تو کیلے کے چھلکوں کا یہ بھیگا ہوا پانی اس میں ڈال کر 15 منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں اور پھر نیم ٹھنڈا ہونے پر ایک کپڑے سے صاف کرلیں۔

اس سے ہر قسم کے گندے برتن صاف ہو جاتے ہیں۔

ناخنوں میں فنگس کا علاج

کچھ لوگوں کے ناخنوں میں فنگس لگ جاتی ہے اور اس میں پس نکلنے لگتی ہے، جس کے لئے آپ مختلف قسم کی دوائیاں تو استعمال کرتے ہوں گے تو اب کیلے سے علاج کا یہ طریقہ استعمال کریں۔

کیلے کے چھلکوں کا پانی لیں اور اس میں ایک چمچ ادرک کا پاؤڈر جسے سونٹھ کہتے ہیں، اس کو مکس کریں اور اس کو اس فنگس والے ناخنوں پر لگا کر پٹی باندھ لیں اور 15 منٹ کے بعد اس کو گلاب کے عرق سے صاف کریں۔

اس عمل کو روزانہ کریں اس سے آپ کے ناخنوں میں لگی ہوئی فنگس آہستہ آہستہ ختم ہو جائے گی اور ناخن بالکل صاف ستھرے اور چمکدار ہوجائیں گے۔