نادرا نے جدید ترین سہولت متعارف کرادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نادرا نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ متعارف کرا دی ہے، اس ایپ کی بدولت تصویر اپ لوڈ کرنے، فنگرپرنٹس اور آن لائن پے منٹ انتہائی آسان ہوچکی ہے۔
اس ایپ کے ذریعے قومی شناختی کارڈ (این آئی سی)، بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے شناختی کارڈ (نائکوپ)، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ایف آر سی) اب گھر بیٹھے بنوائے جاسکتے ہیں۔
گھر بیٹھے ہر کام ہو سکتا ہے تو نادرا سنٹر کیوں جائیں!
(Pak ID app)
پاک آئی ڈی موبائل ایپشہریوں کو قطار اور انتظار کی زحمت سے بچانے کے لئے نادرا کی جدید ترین سہولت
خودکار نظام کی بدولت، تصویر اپ لوڈ کرنے، فنگرپرنٹس اور آن لائن پے منٹ انتہائی آسان
-قومی شناختی کارڈ (این… pic.twitter.com/Al7safwkSG
— NADRA (@NadraPak) January 10, 2024
نادرا کا کہنا ہے کہ کسی بھی پریشانی کی صورت میں ہیلپ لائن پر کال کریں یا کراچی، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں نادرا میگا دفاتر میں موجود خصوصی معلوماتی کاؤنٹرز پر رابطہ کریں۔



















