Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اگر آپکو بھی موسمِ سرما میں کھانسی زیادہ ہوتی ہے تو اس سے نجات کے آسان طریقے جانیے

آج ہم آپکو موسمِ سرما میں کھانسی سے نجات حاصل کرنے کے نہایت ہی آسان طریقے بتائیں گے۔

کھٹے پھل

کھٹے پھلوں میں مالٹا، کینو، لیمو اور گریپ فروٹ جیسے پھل شامل ہیں کیونکہ ان میں وٹامن سی کی مقدار بھرپور ہوتی ہے جو جسم میں وائٹ بلڈ سیل کو پیدا کرتے ہیں اور انفیکشن سے لڑنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔

بیریز

بیریز میں اسٹرابیری، بلو بیری اور شہتوت وغیرہ شامل ہیں، ان بیریز میں اینٹی آکسیڈینٹ، وٹامنز اور فائبر بھاری مقدار میں پایا جاتا ہے جو قوت مدافعت کو مضبوط بناتا ہے۔

دہی

دہی اور دیگر خمیر شدہ کھانے میں فائدہ مند بیکٹیریا ہوتے ہیں جنہیں پروبائیوٹکس کہا جاتا ہے۔

دہی میں موجود اچھے بیکٹیریا آنتوں کو صحت مند بنانے میں مدد کرتے ہیں جو مدافعتی کام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

پالک

پالک جیسی پتوں والی سبز سبزیاں وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں جو کہ مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہیں۔

ادرک

اس کے علاوہ ادرک بھی کھانسی سے بچنے میں بہترین کردار ادا کرتا ہے۔

ادرک میں سوزش سے بچاؤ اور اینٹی آکسیڈنٹ کی خصوصیات ہوتی ہیں جو  کھانسی اور نزلہ زکام سے وابستہ سانس کی بیماریوں کو دور کرنے میں مدد دیتی ہیں۔