Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں سردی کی شدت میں کمی

کراچی سمیت جنوبی سندھ میں سردی کی شدت میں کمی ہورہی ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس وقت میں شہر میں 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوائیں چل رہی ہے، تاہم آج مطلع صاف  رہے گا جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

دوسری جانب آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند اور اسموگ برقرار رہنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ بہاولپور، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یار خان، حافظ آباد، بھکر، لیہ اور ڈیرہ غازی خان میں دھند چھائے رہنے کی پیش گوئی ہے۔

متعلقہ خبریں