Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

8 فروری قومی نصب العین کی تیاری کا دن ہے، شہباز شریف

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا ہے کہ 8 فروری قومی نصب العین کی تیاری کا دن ہے۔

تفصیلات کےمطابق صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 8 فروری 2024 کے انتخاب کا دِن محض ووٹ کے جمہوری حق کے استعمال کا دِن نہیں بلکہ یہ قومی نصب العین کی تیاری کا دِن ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ یہ پاکستان کے لئے معاشی بحالی ، قوم کے اتحاد، نفرتوں کے خاتمے ، تعلیم، صحت، روزگارکی فراہمی کے لئے ، نوجوانوں کو روشن مستقبل دینے کے لئے ایک بار پھر ہم سب کے مل کر کام کرنے کا عہد کرنے کا دِن بھی ہے۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ آئیں نفرتیں مٹا کر پاکستان کے لئے ،عوام کے روزگار کے لئے، سستی بجلی اور گیس کے لئے ، مہنگائی میں  کمی کے لئے ، ترقی اور خوشحالی کے لئے ایک ہوجائیں اور پاکستان کا مستقبل روشن بنائیں، اِنشاءاللہ۔

متعلقہ خبریں