مقبول ترین ریئلٹی شو بگ باس سیزن 17 جس کا آغاز سال 2023، 17 اکتوبر سے ہوا اور اب اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔
بگ باس سیزن 17 کو بگ باس: دل، دماغ اور دم کا گیم، کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور جس کی میزبانی معروف بھارتی اداکار سلمان خان کر رہے ہیں۔
جیسے جیسے یہ شو اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے ویسے ہی لوگوں کی جستجو میں بھی اضافہ ہورہا ہے کہ آخر کون اس گیم کا فاتح ہوگا۔
ایسے میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت نے اس سیزن کے فاتح کا اعلان کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو کافی تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
View this post on Instagram
اس ویڈیو میں راکھی کو سشانت سنگھ راجپوت کی سابقہ گرل فرینڈ انکیتا لوکھنڈے کی حمایت میں بولتے ہوئے سنا جاسکتا ہے جس میں وہ یہ کہتی ہیں کہ، انکیتا یہ ٹرافی جیتنے والی ہیں۔ یہ میری پیشین گوئی ہے۔
حقیقی زندگی میں ازدواجی رشتے میں منسلک انکیتا لوکھنڈے اور وکی جین ‘بگ باس 17’ میں شامل ہیں اور ان کے مسلسل جھگڑوں نے ہی ناظرین کی شو میں دلچسپی برقرار رکھی ہے۔
دوسری جانب ویڈیو میں راکھی ساونت نے وکی جین کی والدہ کو بھی مخاطب کیا اور انکیتا لوکھنڈے کی حمایت میں آواز اٹھائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وکی کی والدہ کو دونوں میاں بیوی کے معاملات میں نہیں بولنا چاہیئے اور جب انکیتا یہ شو جیتے گی تو آپ ہی سب سے زیادہ خوش ہونگی۔




















