Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتخابات سے قبل فواد چوہدری نے بڑا اعلان کردیا

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے انتخابات سے قبل بڑا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فواد چوہدری کے خلاف جہلم میں تعمیراتی منصوبوں میں خرد برد کے کیس کی سماعت کی جس کے دوران قومی احستاب بیورو حکام کی جانب سے سابق وفاقی وزیر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

دوران سماعت نیب پراسیکوٹر نے عدالت کو بتایا کہ فیصل چوہدری کو نوٹس بھیجا تھا لیکن وہ نیب میں پیش نہیں ہوئے اور انہوں نے کسی قسم کا ہمارے ساتھ تعاون نہیں کیا۔

نیب کے وکیل کی جانب سے سابق وزیر کے چار روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ بعدازاں احتساب عدالت نے ریمانڈ کی استدعا پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 دن کی توسیع کردی۔

احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ہائیکورٹ سے اگر کاغذات نامزدگی منظور ہوئے تو وہ جہلم سے الیکشن لڑیں گے۔

 سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر کاغذات نامزدگی منظور نہ ہوئے تو فیصل چوہدری الیکشن لڑیں گے، جو حالات ہیں زیادہ جگہوں پر کچھ سمجھ ہی نہیں آرہی کون سا ٹکٹ کسے ملا ہے۔

متعلقہ خبریں