Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جب خیبر پختونخوا کا پیسہ لوٹ کر بنی گالا جا رہا تھا تب پرویز خٹک ہی کے پی کے وزیر اعلیٰ تھے، فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جب خیبر پختونخوا کا پیسہ لوٹ کر بنی گالا جا رہا تھا تب پرویز خٹک ہی خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ تھے۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے پرویز خٹک کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پرویز خٹک نے اتنے عینک تبدیل نہیں کیئے جتنی پارٹیاں تبدیل کی ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پرویز خٹک کی دن میں کئی بار ذہنی کیفیت تبدیل ہوتی ہے ، دوسروں کو چور کہنے والا پرویز خٹک خود بڑے چور کے پہرے دار تھے۔

سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ جب خیبر پختونخوا کا پیسہ لوٹ کر بنی گالا جا رہا تھا تب پرویز خٹک ہی خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ تھے، پرویز خٹک دوسروں پر الزام تراشی کے بجائے اپنےگناہوں کی معافی مانگیں۔

 کسی کا باپ بھی کے پی کا وزیر اعلیٰ بننے سے نہیں روک سکتا، پرویز خٹک

اس سے قبل پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے مرکزی سربراہ پرویز خٹک نے چارسدہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 70 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کئے ہیں، کسی کا باپ بھی کے پی کا وزیر اعلیٰ بننے سے نہیں روک سکتا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف، آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان اور بانی پی ٹی آئی نے ملک کو نقصان پہنچایا، یہ غریبوں کے دشمن ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی شکل میں ہمارا واسطہ ایک پاگل سے تھا، وہ کہتا تھا کہ ترقیاتی کاموں سے کوئی ووٹ نہیں دیتا، تبدیلی کا نعرہ لگانے والے ایک لیڈر نے مجھے بھی دھوکا دیا۔

پرویز خٹک نے کہا خیبر پختونخوا میں میری بہترین حکومت کے باعث مرکز میں پی ٹی آئی کی حکومت آئی، بانی پی ٹی آئی حکومت میں خیبر پختونخوا میں ایک یونیورسٹی نہیں بنی، پی ٹی آئی حکومت میں باہر سے ڈالر نہیں آئے، نیا نظام لانا ہو گا، سسٹم میں تبدیلی لانا ہوگی۔

متعلقہ خبریں