Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بڑا استعفیٰ آگیا

پارٹی قیادت کے فیصلہ سے بغاوت کرنے والے سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری حامد حمید نے آزاد پینل کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینکڑوں مسلم لیگی کارکنوں، سابق چیئرمینز، وائس چیئرمینز اور درجنوں عہدے داروں نے بنیادی رکنیت سے استعفے دے دئیے ہیں۔

عوام دوست پینل این اے 84، پی پی 75، پی پی 76 سے ن لیگ کے مقابلے میں سامنے آگیا۔ این اے 84 سے حامد حمید، پی پی 75 سے مرزا محمدالیاس، پی پی 76 سے ملک اشرف برہان عوام دوست پینل سے الیکشن لڑیں گے۔

پی ٹی آئی کی سابقہ رہنما ڈاکٹر نادیہ عزیز نے حامد حمید کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری حامد حمید نے کہا کہ حلف دیتا ہوں کٹ، مر سکتا ہوں، کسی صورت الیکشن سے دستبردار نہیں ہوں گا۔

 انہوں نے مسلم لیگ ن کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم پر قیادت کا نہیں قیادت پر ہمارا قرض ہے، میاں نواز شریف اور مریم نواز کا ہمیشہ سرگودھا آمد پر فقید المثال اور تاریخی استقبال کیا،اب کوئی جلسہ رکھیں اور آدھا اسٹیڈیم بھی بھر کر دکھائیں۔

حامد حمید  نے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ تھے تو اللہ کی ذات اور سارا شہر آپ کے ساتھ تھا، 44 سالہ خدمت کا صلہ یہ ملا لوٹے کو ٹکٹ دے دیا، ڈاکٹر لیاقت اور عبدالرزاق ڈھلوں کرپشن اور لوٹ مارمیں ملوث رہے، کسی کو بڑے گھر سے،کسی کو چھوٹے گھرسے فون آیا۔

متعلقہ خبریں