عامر خان کی بیٹی ایرا خان کی شادی رواں ماہ 10 جنوری کو نوپور شیکھرے سے ہوئی اور ان کی شادی میں اداکار کی ڈانس کرتے ہوئے وائرل ہونے والی ویڈیو نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
عامر خان کی اپنی بیٹی ایرا کے سنگیت پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہے جس میں اداکار کو ان کی فلم رنگ دے بسنتی کے گانے مستی کی پاٹھ شالہ پر مستی بھرے انداز میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریب میں موجود تمام لوگوں کی توجہ اداکار پر ہی جب وہ اس مقبول گانے کے ہک اسٹیپ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں اس سے بھرپور انداز میں لطف اندوز بھی ہورہے ہیں۔
عامر خان کو تقریب میں شیروانی میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے۔
خیال ہے کہ عامر خان اور رینا دتہ کی بیٹی، ایرا خان نے 10 جنوری کو راجستھان میں ادے پور میں فٹنس کے ماہر نوپور شیکھرے سے شادی کی۔ یہ شادی 3 جنوری کو ممبئی میں ان کی شادی کی رجسٹری کے بعد ہوئی تھی۔
ادے پور میں شادی کی تمام تر رسومات 4 دن تک جاری رہیں، جس میں ہلدی کی تقریب، مہندی، پاجامہ پارٹی، سنگیت اور منت کی تقریب شامل تھی جو کہ تہوار 10 جنوری کو ختم ہوا، اور ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر وائرل ہو رہی ہیں۔




















