زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد زمبابوین آل راؤنڈر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں لگاتار پانچ نصف سنچریز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔
انہوں نے روانڈا(58)، نائجیریا(65)، کینیا(82)، آئرلینڈ(65) اور سری لنکا کے خلاف (62) نصف سنچریز اسکور کرکے یہ کارنامہ انجام دیا۔
A proud record 🙌
Sikandar Raza became the first player in the history of men's T20Is to make five consecutive half-centuries 👊 pic.twitter.com/U536XQ9fmK
— ICC (@ICC) January 15, 2024
سکندر رضا کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کے باجود ان کی ٹیم رواں برس شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔
واضح رہے کہ سکندر رضا کا آبائی تعلق پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے ہے اور پاکستان ایئرفورس میں پائلٹ بننا چاہتے تھے تاہم نظر کی خرابی کے باعث میڈیکل میں فیل ہونے کے بعد انہوں نے کرکٹ کو بطور پیشہ اپنایا۔




















