ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صحافی نے سوال کیا کہ پرانی لائسنس فیس کے حوالے سے آج آخری روز ہے اور کل سے نئی فیس کا اطلاق ہونے جا رہا ہے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ اب اطلاق ہو جانا چاہیے، بہت ریلیف دیدیا ہے۔
صحافی نے کہا کہ یہ آگے ہو سکتی ہے ؟ جس پر محسن نقوی نے جواب دیا کہ پہلے ہی اس میں حکومت کو نقصان ہے، لائسنس کارڈ کے پیسے حکومت دیتی ہے، جو فیس بڑھائی گئی ہے وہ ابھی بھی کم رکھی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ میں نظر ثانی کروں گا اور دیکھوں گا کہ اگر اس میں مزید ایک ہفتے کی توسیع ہو سکے، اگر ہوا تو اس کا کریڈٹ آپ کو جائے گا۔



















