Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کے لیجنڈری اداکار انتقال کر گئے

پاکستان کے لیجنڈری اداکار میر محمد لاکھو انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھی اور اردو ڈراموں میں فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرنے والے اداکار میر محمد لاکھو 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔

اداکار کی موت کی تصدیق ان کے بیٹے اکبر لاکھو نے کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے والد میر محمد لاکھو عارضہ قلب اور پھیپھڑوں میں مبتلا تھے، جس کے باعث وہ 70 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

 

میر محمد لاکھو --- فائل فوٹو

 

   انہوں نے کہا کہ والد کی 2 روز قبل زیادہ طبیعت ناساز ہوئی اور ان کا انتقال صبح 4 بجے ہوا جس کے بعد آبائی گاؤں میں ان کی تدفین ہوئی۔

واضح رہے کہ میر محمد لاکھو نے کراچی سینٹر سے سندھی ڈراموں سے اداکاری کا آغاز کیا اور انہوں نے اردو، بلوچی زبان کے ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔