Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ن لیگ کے جانے کے بعد لاہور لاوارث ہوگیا، مریم نواز

مریم نوازکا کہنا ہے کہ ن لیگ کے جانے کے بعد لاہور لاوارث ہوگیا، ترقی کا پہیہ جہاں سے رکا تھا وہی سے شروع ہوگا۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نوازنے حلقہ پی پی 159 گجومتہ کادورہ کیا۔ اس موقع پر اہلِ حلقہ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 8 فروری کوشیردھاڑے گا، ترقی کا پہیہ جہاں سے رکا تھا وہی سے شروع ہوگا۔

مریم نوازنے کہا کہ ن لیگ کے جانے کے بعد لاہورلاوارث ہوگیا، 5 سال سے ترقی کا پہیہ آگے نہیں بڑھا، 8فروری کو سب نکلیں اور شیر پر ٹھپہ لگانا ہے۔

چیف آرگنائزرمسلم لیگ ن نے خطاب میں کہا کہ لاہوریوں ان گھس بیٹھوں کو 8فروری کو اٹھاکرباہرپھینک دینا، شیرکوفتح سے ہم کنار کرائیں، آپکی خدمت میں دن رات ایک کردیں گے۔

مریم نوازنے کہا کہ لاہورمیں ن لیگ نےخدمت کےرکارڈقائم کی، جگہ جگہ آپ کونوازشریف، شہبازشریف کی خدمت کے نشان نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں