Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزن میں کمی کے لیے سرجری کروانے والی برازیلین انفلوئنسر ہلاک

سرجری کے ذریعے موٹاپا ختم کرنے والی معروف برازیلین انفلوئنسر میلا ڈی جیزز 35 سال کی عمر میں ہلاک ہوگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہر بوسٹن میں رہائش پذیر 35 سالہ برازیلین انفلوئنسر میلا ڈی جیزز کی موت کی خبر ان کے شوہر جارج کوسزک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی۔

برازیلین ماڈل اور انفلوئنسر میلا ڈی جیزز کو 2017 میں اس وقت شہرت ملی جب انہوں نے اپنی ٹرانسفورمیشن کی تصاویر انسٹاگرام پر اپ لوڈ کیں، جس میں انہوں نے اپنا موٹاپا ختم کرنے کے بعد نئی اور پرانی تصاویر اپنے چاہنے والے کے ساتھ شیئر کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mila De Jesus (@miladejesusoficial)

میلا ڈی جیزز کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا موٹاپا ختم کروانے کے لیے سرجری کروائی اور اس فیصلے نے میری زندگی بدل دی کیوں کہ میں 20 سال کی عمر میں نہایت موٹی دکھتی تھی لیکن اب 30 سال کی عمر میں اسمارٹ ہوگئی ہوں اور مجھے لوگوں کی توجہ بھی مل رہی ہے۔

60 ہزار انسٹاگرام فالوورز رکھنے والی انفلوئینسر نے کچھ روز قبل اپنا موٹاپا ختم کرنے کی سالگرہ بھی منائی تھی اور اپنی پوسٹ میں انہوں نے اپنی زندگی میں ہونے والی تبدیلی سے متعلق صارفین کو بتایا۔

میلا ڈٰ جیزز نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ ایک بیماری سے لڑرہی تھی اور ان کی زندگی ڈاکٹرز، دوائیاں اور مسائل کے گرد ہی گھوم رہی تھیں تاہم اس فیصلے نے میری زندگی میں خوشگوار تبدیلیاں لائیں۔

انسٹاگرام پر میلا ڈی جیزز کی موت کی خبر سن کر ان کے مداح صدمے میں ہیں اور وہ اس غم میں ان کی فیملی کے ساتھ افسوس اور ہمدری کا اظہار کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں