مراکشی نژاد بھارتی ڈانسر نورا فتیحی کی اپنی ننھی مداح سے میک اپ کرواتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
حال ہی میں نورا فتیحی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اُن کو اپنی چھوٹی مداح کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چھوٹی بچی نورا فتیحی کے ہونٹوں پر “لپ اسٹک” لگا رہی ہے۔
ویڈیو میں نورا کو انتہائی خوشگوار موڈ میں بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ بعد میں وہ اپنی مداح کو شکریہ بھی ادا کرتی ہیں۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جبکہ مداحوں کی جانب سے تعریفی جملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
یاد رہے کہ نورا فتیحی نے 2014 میں بھارت میں ماڈلنگ، اداکاری و ڈانس کیریئر کا آغاز کیا اور اب تک وہ ہندی سمیت ملایلم، تیلگو اور تامل فلموں میں مختصر کرداروں سمیت ان میں آئٹم گانے کر چکی ہیں۔
View this post on Instagram
انہیں سب سے زیادہ شہرت ’دلبر دلبر‘ کے ریمیک سے ملی، بعد ازاں ان کا گانا ’کمریا‘ بھی ریلیز ہوا جو اب ریلیز ہونے والے ’ساقی‘ کی طرح لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
نورا فتیحی نہ صرف بھارت بلکہ مشرق وسطیٰ کی بھی معروف ڈانسر ہیں اور انہوں نے ’دلبر‘ کے عربی ورژن سمیت کئی عربی گانوں میں شاندار پرفارمنس کرکے لوگوں کے دل جیتے۔
گزشتہ برس انہوں نے فٹ بال ورلڈ کپ کے آفیشل گانے میں بھی رقص کیا تھا اور اب وہ عالمی سطح پر ڈانس کے ذریعے لوگوں کو فٹنیس برقرار رکھنے کی ترغیب دیتی دکھائی دیتی ہیں۔
View this post on Instagram




















