بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار شاہ رخ خان کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔
حال ہی میں اداکار شاہ رخ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں اُن کو بھارتی میڈیا کے سامنے تصویر نہ کھینچوانے کے لیے ہوڈی میں اپنا منہ چُھپاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں شاہ رخ خان کو اپنی مینیجر پوجا کے ہمراہ ایک مقام سے باہر آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ روڈ پر میڈیا کے فوٹوگرافرز موجود تھے جو اُن کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے کا انتظار کررہے تھے لیکن اداکار نے تمام فوٹوگرافرز کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ خان اپنی مینیجر پوجا کے ہمراہ جیسے ہی باہر آئے تو اداکار کی ٹیم نے چھتری سے اُن کا منہ چُھپا لیا جبکہ اداکار نے خود بھی ہوڈی سے اپنا منہ چُھپایا تاکہ کوئی اُن کی تصویر نہ لے سکے۔
اداکار کی یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جبکہ صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔




















