معاون خصوصی وزیراعظم طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے کبھی پاکستان کو اکیلا نہیں چھوڑا۔
معاون خصوصی وزیراعظم طاہر اشرفی نے تعظیم الحرمین الشریفین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ترجیح ہے حج عمرے کا معاملہ کرپشن سے پاک رہے، اوورسیز پاکستانی حجاج کے کوٹے میں بھرپور سہولت دیں گے، سعودی وزارت حج و عمر ہمیں بھرپور سہولت سے گا ۔
طاہر اشرفی نے کہا کہ حجاج کو بھرپور سہولت دی جائے گی، پاکستان فخر سے کہہ سکتا ہے کہ سعودی عرب ہر مشکل میں کھڑا ہوتا ہے، سعودی عرب نے ہمارے پاس رکھے ریزرو کی مدت ایک سال مزید بڑھا دی۔
معاون خصوصی وزیراعظم طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے کبھی پاکستان کو اکیلا نہیں چھوڑا، پاکستان علماء کونسل فری تربیت حجاج کے لیے حاضر ہے، حاجی کو زیادہ سے زیادہ سہولت دینا چاہتے ہیں، ہم اپنے حاجی کو ٹھیک کریں گے اور سعودی اپنے نظام کو ٹھیک کرے گا۔



















