نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور بیلجیئم کے وزیراعظم الیگزینڈر ڈے کی ملاقات ہوئی جس میں مشترکہ تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران پاکستان اور بیلجیئم کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کا ذکر کیا۔
اس موقع پر باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔



















