Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران کی دراندازی، چابہار میں جاری جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیٹی کا اجلاس منسوخ، پاکستان نے وفد واپس بلا لیا

چابہار میں جاری جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیٹی کا اجلاس منسوخ ہو گیا اور پاکستان نے وفد واپس بلا لیا۔

تفصیلات کے مطابق چابہار میں جاری جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیٹی کا اجلاس ملتوی ہو گیا، پاکستان نے اپنا وفد واپس بلا لیا ہے جس کے باعث اجلاس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

تجارت کے فروغ کے لیے تجاویز و مشاورت کے علاوہ یادداشتوں پر دستخط ہونے تھے۔

حکومت پاکستان نے ایران سے تمام سرکاری اشتراک فوری معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چابہار میں بارڈر مینجمنٹ پر جاری پاک ایران مذاکرات بھی معطل ہو گئے ہیں۔

چابہار میں دو روزہ نمائش بھی جاری ہے، پاکستانی وفد کی واپسی سے نمائش کی اہمیت کم ہو گئی۔

پاک ایران سرحد تاحکم ثانی بند رہے گی۔

متعلقہ خبریں