وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ایرانی ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا پاکستانی سرزمین پر حملہ نہ صرف پاکستان کی خود مختاری بلکہ بین الاقوامی قوانین کی بھی صریحا خلاف ورزی ہے، پاکستان ایران کی بلا اشتعال کارروائی کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، دہشت گردی پورے خطے کے لیے مشترکہ خطرہ ہے۔
وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں اور تعاون درکار ہے، یکطرفہ کارروائیاں خطے کے امن اور استحکام کو سنگین خطرات سے دوچار کر سکتی ہیں، خطے کے کسی بھی ملک کو اس خطرناک راستے پر نہیں چلنا چاہیے۔



















