Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکا کی پاکستان میں ایران کے حملوں کی مذمت

امریکا نے پاکستان میں ایران کی جانب سے کئے جانے والے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس کانفرنس میں پاکستان میں ایران کی جانب سے کئے جانے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران نےاپنے ہمسایہ ممالک کی خود مختار سرحدوں کی خلاف ورزی کی ہے، ایران خطےمیں دہشت گردی کا سب سے بڑا اسپانسر ہے۔

میتھیو ملر نے کہا کہ ایران دعویٰ کرتا ہےاسے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی ضرورت ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ امریکی فوج عراق میں موجود ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نےمزید کہا کہ چین نے بھی ایران اور پاکستان سے امن واستحکام برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں