Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بالی ووڈ سپراسٹارز سے متعلق بومن ایرانی کے دلچسپ انکشافات

بومن ایرانی، جو حال ہی میں شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی میں نظر آئے تھے، بیس سال سے زیادہ عرصے سے فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں، بومن ایرانی نے کچھ دلچسپ انکشافات کئے ہیں جو کہ بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان، اکشے کمار اور عامر خان کے متعلق ہیں ۔

ایک ریڈیو انٹرویو میں بومن ایرانی سے سوال کیا گیا کہ وہ کچھ فلمی ستاروں سے کیا پوچھنا چاہیں گے جس کے جواب میں انہوں نے شاہ رخ خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ کنگ خان نے سونے میں کتنا وقت گزارا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شاہ رخ خان کو کھانے پینے کے خاص شوقین نہیں ہیں لیکن انہیں تندوری چکن بہت پسند ہے ۔

دوسری جانب بومن ایرانی نے اکشے کمار کے سونے کے معمولات کے بارے میں بتایا کہ جب وہ ایک ساتھ کام کرتے ہیں تو اکشے اکثر انہیں پول میں ورزش کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ بومن نے یہ بھی بتایا کہ اکشے صبح سویمنگ پول میں چہل قدمی کرتے ہیں اور حقیقی طور پر صحت مند ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ عامر خان سے کیا پوچھنا چاہتے ہیں تو بومن ایرانی نے جواب دیا کہ مسٹر پرفیکشنسٹ کے لیے ایک سوال تیار کرنے میں انہیں ایک ہفتہ درکار ہوگا۔