Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک ایران کشیدگی؛ نگران وزیراعظم نے غیر ملکی دورہ مختصر کردیا

پاک ایران کشیدگی کے پیش نظر نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنا غیر ملکی دورہ مختصر کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ انوار الحق کاکڑ آج سوئٹزرلینڈ سے وطن واپس پہنچیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نگران وزیر اعظم کی زیر صدارت پاک ایران کشیدگی پر خصوصی اجلاس ہوگا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو وطن واپسی پر پاک ایران سرحدی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے میزائل حملے کے جواب میں پاکستان کا کرارا جواب

واضح رہے کہ پیر کے روز ایرانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان میں میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے تھے۔

ایران کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایرانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں جیش العدل نامی تنظیم کے دو ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔

گزشتہ روز دفتر خارجہ نے ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کیا تھا۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خود مختاری کی یہ خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے اور اس کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں جس کی ذمے داری ایران پر ہی عائد ہو گی۔

متعلقہ خبریں