Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’جس سیاسی رہنما کی تصویر ہو اس پر مقدمہ درج کیا جائے‘، کراچی سے بورڈز اور ہورڈنگز ہٹانے کا حکم

عدالت نے کراچی سے بورڈز اور ہورڈنگز ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ جس سیاسی رہنما کی تصویر ہو اس پر مقدمہ درج کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس ندیم اختر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے عوامی مقامات پر لگائے گئے بل بورڈز، ہورڈنگز پر پابندی کے کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا جس میں ہدایت دی کہ مئیر کراچی کمشنرز ڈپٹی کمشنرز اور کنٹومنٹ بورڈز بل بورڈز ہٹانے کے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کروائیں۔

حکم نامے کے مطابق جن کمپنیز کے بل بورڈز عوامی مقامات پر لگے ہوئے ہیں انکے سی ای اوز کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں، جن سیاسی جماعتوں کے بینرز عوامی مقامات پر لگے ہوئے ہیں انکے صوبائی سربراہان کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں، عوامی مقامات پر جو بھی پوسٹرز بینرز جھنڈے وغیرہ لگے ہوئے ہیں انکے خلاف بھی مقدمہ درج کروایا جائے۔

سندھ ہائیکورٹ نے حکم جاری کیا کہ کمپنیز اور دیگر کے خلاف سندھ پبلک پراپرٹی ایکٹ 2010 کے تحت مقدمات درج کرائے جائیں، عدالتی احکامات سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی آگاہ کر دیا جائے۔

 

 

متعلقہ خبریں