پاکستانی ایئر لائنز کو ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
ذرائع سی اے اے کے مطابق خلیج سے آنے والی پاکستانی ایئر لائنز کو مسقط روٹ کی ہدایت کی گئی ہے، ایران سمیت مغربی سمت سے آنے والی پروازوں کی سخت مانیٹرنگ جاری ہے۔
سی اے اے کے مطابق پاک ایران فضائی حدود تاحال کمرشل پروازوں کے لیے کھلی ہے، تمام پروازوں کی ایس او پیز کے تحت نگرانی کی جا رہی ہے، پاکستان آنے والی پروازوں پر کوئی پابندی نہیں۔



















