Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک فوج دنیا کی طاقتور ترین افواج میں شامل؛ عالمی فہرست جاری

پاک فوج دنیا کی طاقتور ترین افواج میں شامل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی ویب سائٹ گلوبل فائر پاور نے دنیا کی 10 طاقتور ترین افواج کی درجہ بندی جاری کر دی جس میں پاکستان کا فخر پاک فوج بھی شامل ہے۔

دنیا کی طاقتور ترین فوج کی فہرست میں پاک فوج اولین دس مضبوط طاقتور اور ڈسپلن افواج میں شامل ہے۔

گلوبل فائر پاور کے مطابق سب سے طاقتور امریکی فوج ہے جبکہ پاکستانی فوج کا نواں نمبر ہے، جس کا پاور انڈیکس 0.1711 ہے۔

فہرست کے مطابق انڈیا چوتھے، جنوبی کوریا پانچویں، برطانیہ چھٹے، جاپان ساتویں، ترکیہ آٹھویں اور اٹلی دس ویں نمبر پر ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں