Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موٹے لوگوں میں کونسی بیماری کا خطرہ زیادہ بڑھ جاتا ہے؟

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ موٹے لوگوں میں کونسی بیماری کا خطرہ زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق جو نوعمر افراد موٹے ہوتے ہیں ان میں گردے کی بیماری کا خطرہ نمایاں طور پر بڑھ جاتا ہے۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ موٹاپا لڑکوں میں گردے کی بیماری کا خطرہ نو گنا اور لڑکیوں میں چار گنا بڑھا دیتا ہے۔

موٹاپے اور گردے کی بیماری کے درمیان تعلق نوجوانوں میں واضح ہے جبکہ 30 سال کی عمر سے پہلے اس کا امکان اور زیادہ پایا گیا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ پہلے کی تحقیق میں بڑی عمر کے لوگوں میں موٹاپے اور گردے کی بیماری کا آپسی تعلق تو دریافت کیا گیا تھا لیکن چھوٹی عمر میں موٹاپے کے گردوں کے حوالے سے ممکنہ خطرات کے بارے میں زیادہ تحقیقات نہیں کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ تجزیہ بتاتا ہے کہ ذیابیطس یا ہائی بلڈ پریشر کی غیر موجودگی میں بھی جوانی میں موٹاپا گردے کی بیماری کا خطرہ 1.5 سے 2.7 گنا بڑھا دیتا ہے۔

تاہم یہ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ زیادہ وزن گردوں کو کیوں متاثر کرتا ہے، لیکن ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول کی بلند سطح اور موٹاپے سے منسلک ہارمونز کی بدانتظامی کے عناصر کارفرما ہوسکتے ہیں۔