Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن سے قبل پیپلزپارٹی کو بڑا جھٹکا لگ گیا

الیکشن سے قبل پیپلزپارٹی کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے۔

پی پی 228 سے ٹکٹ ہولڈر ارشد شاہ بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے ملاقات کی اور ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئی پی پی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا۔

 اس موقع پر پارٹی پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے ارشد بخاری کو پارٹی مفلر پہنایا اور آئی پی پی میں خوش آمدید کہا۔

ملاقات میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ آئی پی پی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، ہم عام انتخابات میں جیت کر عوام کی حقیقی معنوں میں خدمات کریں گے۔

 استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا کہ لوگ جوق در جوق پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں، ہم نیا مستحکم پاکستان اور معیشت دونوں کو مضبوط کریں گے،  پاکستان مستحکم ہوگا تو عوام خوشحال ہوں گے۔

متعلقہ خبریں