پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خیال احمد کاسترو کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق صوبائی وزیر خیال احمد کاسترو سیشن کورٹ کے باہرسے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
امیدوار خیال کاسترو پی پی 118 فیصل آباد سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے خیال کاسترو ضمانت کروانے کے لیے ضلع کچہری پہنچے تھے۔ خیال کاسترو پولیس کو 9 مئی مقدمات میں مطلوب تھے۔



















