Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شیر وہ ہوتا ہے جو میدان چھوڑ کر نہ بھاگے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ شیر وہ ہوتا ہے جو میدان چھوڑ کر نہ بھاگے۔

چیف آرگنائزر مریم نواز نے خانیوال کے ریلوے گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے، عوام جانتے ہیں مہنگائی نوازشریف نے نہیں کی،2013 میں بھی ن لیگ نے مقابلہ کیا اور جیتی۔

انہوں نے کہا کہ شیر وہ ہوتا ہے جو میدان چھوڑ کر نہ بھاگے، آنکھےکھول کر دیکھ لو عوام کا جم غفیرہے، خانیوال والوں آپکی ہمت اور جذبے کو سلام پیش کرتی ہوں، نواز شریف کا بیانیہ خانیوال سے پوچھو، انشاءاللہ خانیوال سے جیت کر آپ کے واپس آؤں گی۔

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر نے یہ بھی کہا کہ خانیوال میں جس جس چیز کی کمی ہے جیت کر اسے پورا کروں گی،8 فروری کو شیر پر ٹھپہ لگانا ہے،8فروری کو گھروں میں کوئی نہیں بیٹھےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں انہیں الیکشن چوری کرنا پڑا، عوام جانتے ہیں کہ مہنگائی کا ذمے دار نواز شریف اور ن لیگ نہیں، آج مقابلہ کرنے والا کوئی نہیں، یہ بزدلوں کی طرح جوتیاں چھوڑ کر بھاگ گئے، نا میں نے اپنے باپ کا سر جھکنے دیا نا خانیوال کا، ہم نے جھوٹے کیسوں اور قید کا سامنا کیا۔

چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ دو روپے کی روٹی کس کے دور میں ملتی تھی؟، ملک بنانے والا نوازشریف ہے باقی توبگاڑنے والے ہیں، ووٹ کا حق صرف نوازشریف کا ہے، نوازشریف آپ کی خدمت کرنے کے لیے ووٹ چاہتے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے مزید کہا کہ ن لیگ کو کونسی لیول پلیئنگ فیلڈ ملی ہے، جب نواز شریف کو نکالا گیا تو کیا سائفر لہریا تھا؟، تم اپنی مظلومیت کارونا نہیں رو،آج تم نے خود اپنی جماعت کو یہاں تک پہنچایا ہے۔

متعلقہ خبریں