خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ صاف اور شفاف الیکشن عوام کی ضرورت ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی اب کراچی کے نمائندوں کو واپس ملنے والا ہے،21 جنوری کو کراچی کے مینڈیٹ پر مہر لگے گی۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 21 جنوری کو شہر سے جبر کے خاتمے کا اعلان ہونا ہے، صاف اور شفاف الیکشن عوام کی ضرورت ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 7 سے 8 بڑے جلسوں کے بعد کراچی کا مینڈیٹ سامنےآچکا ہے، ایم کیو ایم جلسے میں کراچی کے عوام فیصلہ کریں گے۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کہ گزشتہ چند ماہ کے جلسوں میں کراچی والوں کی رائے موجود رہی، ایک بار پھر کراچی کا مینڈیٹ کراچی کو ملنے جارہا ہے، صحیح نمائندے ایوان میں آئیں گے تو جمہوریت، معیشت مستحکم ہوگی۔
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ ہزاروں لوگوں نے جلسوں میں شرکت کرکے پہلے ہی مینڈیٹ دے دیا ہے،21جنوری کو کراچی شہر کا فیصلہ ہوگا۔



















