سیکرٹری الیکشن کمیشن کا پرنٹنگ پریس آف پاکستان کا دورہ کیا اور وہاں بیلٹ پیپرز کی طباعت کا جائزہ لیا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے بیلٹ پیپرز کے معیار اور طباعت کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل 3 فروری تک مکمل ہوگا۔
زرائع الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ تین فروری تک 26 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے، بیلٹ پیپزز خصوصی فیچرز کا حامل ہوگا، کراچی میں واقع پرٹنگ پریس میں پہلے بلوچستان اور پھر سندھ کے حلقوں کے بلیٹ پیپزز چھاپے جارہے ہیں۔
زرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں سرکاری پرنٹنگ میں خیبرپختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد کے حلقوں کے بلیٹ پیپرز کی چھپائی شروع ہے، ووٹ کی چھپائی کے لئے 2 ہزار 70 ٹن خصوصی کاغذ مہیا کیا گیا ہے، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 17 ہزار 816 امیدواروں نے الیکشن 2024 میں حصہ لیا ہے۔



















