Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلزپارٹی کے انتخابی دفتر پر پٹرول بم پھینکنے کا مقدمہ درج

پی پی 162 میں پیپلزپارٹی کے امیدوار کے انتخابی دفتر پر پٹرول بم پھینکنے سے متعلق مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پی پی 162 میں پیپلزپارٹی کے امیدوارکے انتخابی دفتر پر پٹرول بم پھینکنے کے معاملے پرمنظرعباس کھوکھر کے بیٹے کی مدعیت میں 10 نامعلوم افراد کیخلاف تھانہ ستو کتلہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد پیٹرول سے بھری بوتلیں لے کر دفتر پر حملہ آور ہوئے، پٹرول سے بھری بوتلیں آفس کے دروازوں اور بینرز پر پھینک کر آگ لگا دی۔

مقدمے کے مدعی کے مطابق حملہ آور آفس میں موجود 50 ہزار مالیتی 30 کرسیاں اور دیڑھ لاکھ مالیت کا جنریٹر چوری کر کے لے گئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغازکردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے امیدوارمنظرعباس کھوکھر کے دفتر پر گذشتہ روز علی الصبح حملہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں